9 جون 2018 - 18:35
ایران اور چین امریکی پابندیوں کو ناکام بنا سکتے ہیں

چینی یونیورسٹی کے ایک استاد اور مشرق وسطی کے امور کے ماہر نے چین اور ایران کے دیرینہ اور سنتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چين اور ایران امریکہ کی پابندیوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی یونیورسٹی کے ایک استاد اور مشرق وسطی کے امور کے ماہرڈینگ لانگ نے چین اور ایران کے دیرینہ اور سنتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چين اور ایران امریکہ کی پابندیوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

چینی ماہر نے جرمن ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود دونوں ممالک اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔چینی ماہر کا کہنا ہے کہ چین اور ایران دونوں اپنی کرنسیوں کے ذریعہ تجارتی معاملات کو انجام دے کر امریکی پابندیوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169